عقائد الاسلام

عقائد الاسلام

تکمیل شدہ پروجیکٹس

عقائد الاسلام از حضرت مولانا محمد ادریس کاندہلویؒ

اس کتاب کو تیار کرنے کی تمام تر ذمہ داری ہمیں سونپی گئی تھی، اور الحمد للہ ہم نے اس کو پوری توجہ کے ساتھ پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

علم الکلام

علم الکلام

تکمیل شدہ پروجیکٹس

علم الکلام از مولانا محمد ادریس کاندہلوی رحمۃ اللہ علیہ۔

اس کتاب کی شروع تا آخر تمام کام ہمیں سونپا گیا اور ہم نے اسے پوری طرح نبھانے کی کوشش کی ہے۔

پنچ سورہ

پنچ سورہ

تکمیل شدہ پروجیکٹس

پنج سورہ میں درج ذیل عنوانات کے تحت سورتیں اور دعائیں شامل کی گئی ہیں۔

سورۂ یسۤ

سورۂ رحمٰن

سورۂ واقعہ

سورۂ مُلک

سورۂ مزمل

سورۂ کافرون

سورۂ اخلاص

سورۃ الفلق اور سورۃ الناس

آیۃ الکرسی

درود تُنَجِّینَا

پُرنُور دعائیں

بخشش طلب کرنے کی دعا

رزق کی فراخی کے لئے دعا

اپنے اہل وعیال کے لئے خصوصی دعا

ہر گھبراہٹ اور پریشانی کو دور کرنے کی دعا

مخالفین کے دباؤ کے وقت پڑھی جانے والی دعا

خاتمہ بالخیر کی دعا

منزل (جیبی سائز)

منزل (جیبی سائز)

تکمیل شدہ پروجیکٹس

نقش وتعویذات کے مقابلے میں آیاتِ قرآنیہ اور وہ دعائیں جو حدیثِ پاک میں وارد ہوئی ہیں یقیناً بہت زیادہ مفید اور مؤثر ہیں۔ عملیات میں انہی چیزوں کا اعتبار کرنا چاہیے۔

فخر الرسل صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم  نے دینی یا دنیاوی کوئی حاجت اور غرض ایسی نہیں چھوڑی جس کے لیے دعا کا طریقہ نہ تعلیم فرمایا ہو، اسی طرح بعض مخصوص آیات کا مخصوص مقاصد کے لیے پڑھنا مشائخ کے تجربات سے ثابت ہے۔

یہ ”منزل“ آسیب، سِحر اور بعض دوسرے خطرات سے حفاظت کےلیےایک مجرّب عمل ہے۔ یہ آیات کسی قدر کمی بیشی کے ساتھ ”القول الجمیل“اور ” بہشتی زیور“ میں لکھی ہوئی ہیں۔

”القول الجمیل“میں حضرت شاہ ولی اللہ محدّث دہلوی قدّس سرّہ تحریر فرماتے ہیں :

”یہ 33 آیات ہیں جو جادو کے اثر کو دفع کرتی ہیں اور شیاطین ، چوروں اور درندے جانوروں سے پناہ ہوجاتی ہے۔“

اور بہشتی زیور میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں کہ:

”اگر کسی پر آسیب کا شبہ ہو تو آیاتِ ذیل لکھ کر مریض کے گلے میں ڈال دیں اور پانی پر دم کرکے مریض پر چھِڑک دیں اور اگر گھر میں اثر ہو تو اِن آیات کو پانی پر پڑھ کر گھر کے چاروں گوشوں میں چھِڑک دیں۔“

ہمارے گھر کی مستُورات کو یہ مشکل پیش آتی کہ جب وہ کسی مریضہ کے لیے اس منزل کو تجویز کرتیں تو اصل کتاب میں نشان لگاکر یا نقل کراکر دینی پڑتی تھی، اس لیے خیال ہوا کہ اگر اس کو علیحدہ مستقل طبع کرادیا جائے تو سہولت ہوجائے گی۔ یہ بات بھی قابلِ لحاظ ہے کہ عملیات اور دعاؤں میں زیادہ دخل پڑھنے والے کی توجہ اور یکسوئی کو ہوتا ہے۔ جتنی توجہ اور عقیدہ سے دعا پڑھی جائے اتنی ہی مؤثر ہوتی ہے۔ اللہ کے نام اور اُس کے پاک کلام میں بڑی برکت ہے۔

زاد الطالبين من كلام رسول رب العالمين۔

زاد الطالبين من كلام رسول رب العالمين۔

تکمیل شدہ پروجیکٹس

زاد الطالبين من كلام رسول رب العالمين۔

ہمارے محترم جناب مفتی Mufti Muhammad Adil Ayub کی تالیف پر کام کرنے کا موقع ملا۔ کتاب منگوانے کے لیے ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ جنا ب موصوف نے اصل کتاب پر مفید تعلیقات کا اضافہ کیا ہے۔ گوکہ کتاب ایک طرح سے شرح ہے، لیکن مختصر ہے۔ اساتذہ وطلبہ یکساں مستفید ہوسکتے ہیں۔

آیوفی شرعی معیارات اردو ترجمہ

آیوفی شرعی معیارات اردو ترجمہ

تکمیل شدہ پروجیکٹس

ادارہ ہیئۃ المحاسبۃ والمراجعۃ للمؤسسات المالیۃ الاسلامیۃ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ بحرین میں واقع یہ ادارہ اسلامی مالیاتی اداروں کے لیے شرعی معیارات ترتیب دے رہا ہے، جسے دنیا بھر کے مالیاتی ادارے اپنا رہے ہیں۔ ہمیں یہ خوشی ہے کہ اس کا اردو ترجمہ ہمارے پاس آیا اور اس کو پرنٹ ریڈی کرنے کا کام ہمارے ادارے نے انجام دیا۔ یہ ہمارے لیے ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہوا اور ہمیں اس کام کو کرکے بہت خوشی محسوس ہوئی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کام ہمارے لیے اچھا نام کمانے کا سبب ہوگا، اور اس سے ہماری خوشنامی ہوگی۔

تحفۃ المسلمین – مولانا عاشق الٰہی بلند شہریؒ

تحفۃ المسلمین – مولانا عاشق الٰہی بلند شہریؒ

تکمیل شدہ پروجیکٹس
tuhfah-muslimeen-typo.pk
یہ ٹائٹل کتاب کا اصل ٹائٹل نہیں ہے۔

مولانا عاشق الٰہی بلند شہری ؒ کسی بر صغیر پاک وہند میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ اپنی دینی تصانیف کے حوالے سے مشہور ہیں۔ انہوں نے آسان اردو زبان میں مختلف کتابیں لکھی ہیں جن سے آج بھی پاک وہند کے مسلمان رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کی ایک کتاب ”تحفۃ المسلمین“ ہے جس کے اندر روز مرہ کے مسائل آسان دلنشین انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ ادارۃ المعارف کراچی نے اس کتاب کی تیاری کے سلسلے میں ہم سے رابطہ کیا، جو ہمارے لیے فخر کا باعث ہے، اس کتاب کی تکمیل قریباً ایک مہینے کے عرصہ میں ہوئی، جس میں ٹائپنگ سے لے کر فارمیٹنگ اور پھر پرنٹ ریڈی بک تک سارا کام ادارے نے انجام دیا۔ ادارہ اس کام کو کرنے کا موقع دینے کے لیے ادارۃ المعارف کراچی کا مشکور ہے۔